counter easy hit

قصور: مشتعل مظاہرین کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال پر دھاوا

قصور میں مشتعل مظاہرین نےڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال پر دھاوابول دیا، ٹریفک بلاک کردی، صورتحال کشیدہ دیکھتے ہوئے ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملہ اسپتال سے چلا گیا۔

Kasur: The enraged protesters closed district Head Quarter Hospitalقصور میں آج صورتحال سخت کشیدہ ہے، ڈنڈا بردار مشتعل مظاہرین نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال پر دھاوا بول کر توڑ پھوڑ کی اورایک دروازہ توڑ دیا۔ مظاہرین نے چوک میں ٹائروں کاآگ لگا کر ٹریفک بھی بلاک کردی، اسپتال کی سیکیورٹی پر مامور سیکیورٹی گارڈز بھاگ گئے، جبکہ پولیس بھی کہیں نظر نہیں آئی۔ اس صورتحال میں ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملہ بھی اسپتال سے چلا گیا، اِن ڈور، آؤٹ ڈور اور ایمرجنسی سمیت دیگر وارڈز کو تالے لگا دیئے گئے ہیں جبکہ لواحقین بھی مریضوں کو ایمبولینسزمیں ڈال کرلے گئے، اس طرح اسپتال عملاً خالی ہوگیا۔