counter easy hit

سیاست یاد رہی اور  اصل ہیرو بھول گئے !!! افسوس پیرس کے کشمیری لیڈر فاطمہ جناح، عبدالستار ایدھی سمیت جدوجہد آزادی میں نئی روح پھونکنے والے برہان وانی کی دوسری برسی بھی بھول گئے، 

پیرس (نامہ نگار) تفصیلات کے مطابق پیرس میں پاکستانی وکشمیری کمیونٹی کی معروف تنظیمیں اور کشمیری اور علمی و ادبی فورمزمادر ملت فاطمہ جناح ؒ اورپاکستان کی اہم ترین شخصیت عبدالستار ایدھی سمیت کشمیر میں مزاحمت کی علامت برہان وانی شہید ؒ کو بھی بھول گئے۔ کشمیر کی جدوجہد آزادی کے حوالے سے پیرس میں کشمیری کمیونٹی کے نام نہاد نمائندہ کہلوانے والے دونوں فورمز اپنی اپنی تنظیموں کو لانچ کرنے کے بعد اہم ایشوز سے ہٹنے لگے۔
آج کشمیر ایشو پر قائم دونوں فورمز کے اراکین اور قیادت شہید برہان وانی کو بھول بیٹھی ہے۔ پیرس میں عظیم مجاہد کی یاد میں کوئی تقریب نہ ہوسکی اور نہ ہی کوئی مظاہرہ منعقد کیا گیا جس سے کشمیری مجاہدین کے ہیرو اور تمام کشمیری قوم کے ہیرو کو خراج تحسین پیش کیا جاتا اور اس کی جدوجہد کو دنیا بھر میں عام کیا جانا چاہیے تھا۔  اس موقع پر یس اردو نیوز کی ٹیم سے بات کرتے ہوئے سیاسی و سماجی راہنمائوں نے کہا کہ جو قومیں اپنے ہیروز کو بھول جاتی ہیں وہ مٹ جاتی ہیں۔ جو لوگ اپنے ہیروز کی قربانیوں کو فراموش کردیں انہیں تاریخ بھی فراموش کردیتی ہے۔ گروپ بندی میں مصروف ہیں اور اپنے ہیرو کا دن نہیں منایا۔  گروپ بندی اورمقابلے بازی میں پیش پیش کشمیری لیڈران  اپنے ہیرو کا دن بھول گئے ہیں۔
kashmiri, leaders, fortot, their, hero, in, paris, they, did, not, arranged, any, protess, to, remember, burhan wani

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website