counter easy hit

مسئلہ کشمیر ایٹمی جنگ کا پیش خیمہ ہے، جنرل زبیر محمود

اسلام آباد: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر ایٹمی جنگ کا پیش خیمہ ہے۔

Kashmir issue is a sign of nuclear war, General Zubair Mahmoodاسلام آباد میں خطاب کرتے ہوئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے کہا کہ مسئلہ کشمیر بدستور جوہری جنگ کے خطرات کا پیش خیمہ ہے، بھارت کی جانب سے پاکستان کیخلاف ذیلی روایتی جنگ جاری ہے، جو کسی وقت بھی بڑی جنگ میں بدل سکتی ہے۔ جنرل زبیر محمود حیات نے کہا کہ بھارت نے سی پیک کو سبوتاژ کرنے کیلئے 50 کروڑ ڈالر مختص کر رکھے ہیں، ٹی ٹی پی ۔ را اور بلوچ علیحدگی پسندوں کے ذریعے پاکستان میں دہشت گردی کرائی جا رہی ہے۔