counter easy hit

کرینہ کپور سیف علی کیلئے پھوٹ پھوٹ کر روتی ہیں

کرینہ کپور کا کہنا ہے کہ سیف علی خان جب گھر پر ہوتے ہیں تو خوش رہتی ہوں لیکن جب وہ شوٹنگ کے لیے گھر سے جاتے ہیں تو وہ پھوٹ پھوٹ کر رونے لگتی ہیں۔

Kareena Kapoor is lie down weeping for Saif Aliکرینہ کپور بالی ووڈ کی باہمت اداکارہ سمجھتی جاتی ہیں لیکن درحقیقت وہ بھی اندر سے ایک مشرقی عورت ہیں جو اپنے شوہر سیف علی خان کی وجہ سے بار بار روتی رہتی ہیں۔ کرینہ کپور 2007 میں شاہد کپور سے قربتوں کے خاتمے کے بعد سیف علی کے قریب آئیں اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ قربت محبت میں بدلی اور پھر 2012 میں دونوں نے شادی کر لی، ان کا ایک بیٹا تیمور علی خان بھی ہے جو ایک سال کا ہو گیا ہے۔ شادی اور بچے کے بعد دونوں میں محبت کم نہیں ہوئی، اس کا اظہار دونوں کی جانب سے مختلف طریقوں سے ہوتا رہتا ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں کرینہ کپور کا کہنا تھا کہ سیف علی خان جب گھر پر ہوتے ہیں تو شوہر اور بچے کے ساتھ وہ بہت خوش رہتی ہیں لیکن جب بھی وہ کسی کام یا فلم کی شوٹنگ کے لیے گھر سے جاتے ہیں تو انہیں بہت برا لگتا ہے، سیف کے جاتے ہی وہ پھوٹ پھوٹ کر رونے لگتی ہیں۔