counter easy hit

کراچی کا امن خراب کرنے کی کوشش، علی رضا عابدی اور پاک سر زمین کے دفتر پر حملہ متحدہ لندن کے دہشتگردوں نے کیا : ذرائع کا دعویٰ

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پہلے پاک سر زمین کے مرکزی دفتر پر حملہ اور پھر کراچی میں سر عام علی رضا عابدی کا قتل ، شہر قائد کا امن و امان ایک بار پھر خراب کرنے کی کوشش کے پیچھے پاکستان کا سب سے بڑا دشمن نکل آیا ۔تفصیلات کے مطابق نجی
ویب سائٹ نے ذرائع کے حوالےسے دعویٰ کیا ہے کہ علی رضا عابدی کے قتل کے تانے بانے جا رکر پاکستان کے سب سے بڑے دشمن الطاف حسین سے مل گئے ہیں کیونکہ کچھ روز قبل ہی بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کی جانب سے سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام جاری کیا گیا تھا جس میں اس نے کہا تھا کہ متحدہ لندن کے دہشتگردوں کراچی کا امن خراب کردو، الطاف حسین کے پیغام کے بعد ہی پہلے پااک سر زمین کے آفس پر حملہ کیا گیا ااور بعد میں علی رضا عابدی کو قتل کر دیا گیا ، پاکس سر زمین کے دفتر پر جب حملہ کیا گیا اس میں دو افراد جاں بحق ، خاطر خواہ نتائج نہ ملنے پر ہی علی رضا عابدی کو نشاننہ بنایا گیا ۔
دوسری جانب قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علی رضا عابدی کے قتل کے شبے میں دو افراد کو گرفتار کیا ہے، ذرائع نے اس حوالے سے بھی دعویٰ کیا ہے کہ یہی افراد علی رضا عابدی کے قتل میں براہ راست ملوث تھے، گرفتاری کے لیے سندھ رینجرز اور سندھ پولیس نے حساس اداروں کی فراہم کردہ معلومات پر کارروائی کرتے ہوئے متحدہ لندن کے دو دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا ہے، گرفتار ہونے والے دہشتگردوں کو نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔