counter easy hit

کراچی: اسٹیل ٹاؤن میں پولیس کی کارروائی، فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد ہلاک

کراچی: کراچی کے علاقے اسٹیل ٹاؤن میں اے وی سی سی پولیس اور اغوا کاروں میں مقابلے کے دوران دو ملزمان ہلاک ہو گئے۔ پانچ روز قبل بازیاب ہونے والے تاجر کی گاڑی بھی ہلاک ملزمان کے قبضے سے برآمد کر لی گئی۔

KARACHI: Two terrorists were killed in a tranfer of firing police operation in Steel Townاسٹیل ٹاؤن کے علاقے میں اے وی سی سی پولیس اور اغوا کاروں کے درمیان مقابلہ ہوا۔ اس دوران دو اغوا کار پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے، جن کی شناخت عبدالمالک عرف حاجی اور حیدر علی عرف راجو کے نام سے کر لی گئی ہے۔ ہلاک ملزمان کے قبضے سے دو ٹی ٹی پستول اور ایک سفید رنگ کی کار ملی ہے۔ ایس ایس پی اے وی سی سی عبداللہ احمد نے بتایا کہ بہادرآباد کے علاقے سے اغوا ہونیوالے تاجر مسعود فیروز کو گزشتہ جمعرات سہراب گوٹھ سے دو اغواکاروں کو ہلاک جبکہ دو کی گرفتاری کے بعد بازیاب کرا لیا گیا تھا۔ تاہم بازیاب تاجر کی گاڑی مارے جانیوالے اغوا کار کے فرار ساتھیوں کے زیر استعمال تھی۔ گرفتار عبد المالک کی نشاندہی پر اے وی سی سی کی ٹٰیم نے کارروائی کی۔