counter easy hit

کراچی: پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن، 15 مشتبہ افراد گرفتار

کراچی: مختلف علاقوں میں پولیس کا سرچ آپریشن، جرائم پیشہ ملزمان سمیت 15 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ شیر شاہ پولیس نے حیدرآباد پولیس کو مطلوب ملزم گرفتار کر لیا۔

KARACHI: The search operation in different areas of the police, 15 suspects arrestedملیر سٹی اور سچل میں پولیس نے دو مختلف سرچ آپریشنز کیے۔ کاروائی کے دوران 15 مشتبہ افراد کو حرا ست میں لے لیا گیا۔ پولیس کے مطابق زیر حراست 3 افراد سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے جبکہ 12 مشتبہ افراد کو تفتیش کے لیے تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب شیر شاہ پولیس نے ایک کارروائی کے دوران حیدرآباد پولیس کو مطلوب ملزم شکیل کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم شکیل اسٹریٹ کرائمز اور ڈکیتیوں کے مختلف مقدمات میں مفرور تھا۔