counter easy hit

کراچی: پولیس و رینجرز کی کارروائیاں، 30 سے زائد افراد زیرحراست

کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز نے سرچ آپریشن اور کارروائیوں کے دوران 18 افراد کو گرفتار جبکہ 30 سے زائد افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

Karachi: Police and Rangers' operations, more than 30 people were detainedمحرم الحرام سے قبل جلوس کی گزرگاہ اور اطراف کے علاقے کو کلئیر کرنے کے لیے پولیس اور رینجرز نے لائنز ایریا توحید چوک اور اطراف میں مشترکہ سرچ آپریشن کیا۔ سرچ آپریشن کے دوران مشتبہ مقامات کی تلاشی لی گئی۔ ذرائع کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران متعدد افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے جن کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ ناظم آباد اور رضویہ کے علاقوں میں بھی پولیس اور رینجرز نے مشترکہ سرچ آپریشن کیا۔ ایس ایس پی سینٹرل عرفان بلوچ کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران 8 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے چار دستی بم اور چار پستول برآمد کیا گیا ہے۔

دوسری جانب گارڈن میں پولیس نے کارروائی کرکے 6 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موٹرسائیکل اور موبائل فونز برآمد ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق اتحاد ٹاون محمد خان کالونی میں کارروائی میں 2 اسٹریٹ کرمنل کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔ جبکہ کارروائی کے دوران 26 مشکوک افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔ ادھر سولجر بازاد میں پولیس نے کارروائی کرکے 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے جبکہ عزیز بھٹی کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے 5 خواتین سمیت 8 ملزمان گرفتار کیا ہے۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے شراب کی بوتلیں اور منشیات برآمد ہوئی ہے۔