counter easy hit

کراچی: ٹمبر مارکیٹ میں آگ لگنے سے کروڑوں کی لکڑی راکھ ہو گئی

کراچی: جمع پونچی خاک ہو گئی، فائر بریگیڈ کی چار گاڑیوں نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔

Karachi: Millions of wood became stick from fire in Timbar marketکراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کی ٹمبرمارکیٹ میں صبح سویرے آگ بھڑک اُٹھی۔ فائر بریگیڈ کی چار گاڑیوں نے تین گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں صبح سویرے ٹمبر مارکیٹ میں آگ بھڑک اٹھی، دیکھتے ہی دیکھتے ہی آگ نے ہر چیز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، دکانوں کی اوپری منزل کو بھی آگ نے اپنی لپیٹ میں لیا۔ واقعے میں کروڑوں روپے کی لکڑیاں جل کر راکھ بن گئیں۔

6 سے زائد دکانوں میں آگ کی اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ حکام موقع پر پہنچے۔ تین گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد فائر بریگیڈ کی 4 گاڑیوں نے آگ پر قابو پایا۔ فائر حکام کا کہنا ہے آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ دوسری جانب موقع پر موجود لوگوں کا کہنا تھا کہ فائر بریگیڈ کی گاڑیاں دیر سے پہنچیں جس کے باعث نقصان زیادہ ہوا۔