counter easy hit

کراچی: وزیرداخلہ سندھ کا بچی کی لاش پر سیاست کا الزام

راچی: KARACHI: Interior Minister blamed Sindh on the body of a childوزیرداخلہ سندھ نے زیادتی کا شکار بچی کی لاش پر سیاست کرنے کا الزام دھر دیا۔ انھوں نے کہا کہ ورثا تدفین چاہتے تھے۔ فائرنگ میں پولیس ملوث ہوئی تو کارروائی کی جائے گی، وزیر داخلہ سندھ نے یقین دہانی کروا دی۔

کراچی میں ننھی رابعہ پولیس اور مظاہرین میں گزشتہ روز تصادم کا معاملے پر وزیر داخلہ سہیل انور سیال نے کہا ہے کہ فائرنگ میں پولیس ملوث ہوئی تو کارروائی کی جائے گی، ہلاکتوں پر ایف آئی آر کٹ چکی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہلاکتوں پر بھی سیاست کر کے تماشا کیا گیا اور بچی کی لاش پر بھی سیاست کی گئی۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ جس ایمبولینس میں بچی کو تدفین کے لیے لے جایا جا رہا تھا اس کے بھی شیشے توڑے گئے۔