counter easy hit

کراچی: نجی اسکول کی فیسوں میں اضافہ، والدین سراپا احتجاج

کراچی میں نجی اسکول کی جانب سے فیسوں میں اضافے کے خلاف والدین سراپا احتجاج ہوگئے، گلشن اقبال بلاک 4میں نجی اسکول کے باہر مظاہرے میں شریک والدین کا کہنا تھا کہ اسکول نے 40 فیصد فیس بڑھا دی ہے۔

KARACHI: Increasing private school fees, parents outright protestواضح رہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے اسکولوں کی فیسوں میں اضافہ روک دیا ہے۔ بچوں کے والدین نے کہا کہ عدالتی حکم کےباوجودزیادہ فیس وصول کی جارہی ہے۔ دو نجی اسکولوں کی انتظامیہ کیخلاف والدین کی جانب سے دائردرخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سرکاری نوٹیفکیشن کے باوجود من مانا اضافہ کیا جارہا ہے، جس پر عدالت نے محکمہ تعلیم، اسکول انتظامیہ اور دیگر کو نوٹسز جاری کردیے ہیں۔