counter easy hit

کراچی: مکان کی ہوس، سگی ماں نے بیٹی کو چھریوں کے وار کرکے مار ڈالا

کراچی: جائیداد مطلقہ خاتون کے لیے موت کا سبب بن گئی۔ پولیس حراست میں موجود قاتل ماں نے جرم کا اعتراف کر لیا۔

KARACHI: greed of the house, real Mom killed the daughter by knocking knifeمکان کی ہوس نے ممتا کا گلا گھونٹ دیا، کراچی کے علاقے منظور کالونی میں پینتیس سالہ خاتون کا لرزہ خیز قتل، سگی ماں نے طلاق یافتہ بیٹی کو چھریوں کے وار کر کے مار ڈالا۔ واردات میں سوتیلا باپ اور بھائی بھی شامل تھے۔ پولیس کی حراست میں موجود قاتل ماں نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا جبکہ سوتیلا بھائی صاف مکر گیا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ ناہید منظور کالونی کے مکان میں اکیلی رہتی تھی، جسے اسکی ماں اور بھائی ہتھیانا چاہتے تھے۔ قتل میں ملوث سوتیلا باپ اور ایک بھائی فرار ہو گئے، جنہیں پولیس تلاش کر رہی ہے۔