counter easy hit

کراچی: مختلف علاقوں سے 4 گرفتار، حادثات میں 2 جاں بحق

کراچی میں مختلف علاقوں سے ڈاکوؤں، اسٹریٹ کریمنل اور منشیات فروش سمیت 4 افراد کو گرفتار کرلیا گیا، ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

Karachi: Four arrested from different areas, two killed in accidentsبلدیہ ٹاؤن میں پولیس نے بارہ ربیع الاول کے جلوس کی گزرگاہ پہ آپریشن کے دوران 50 افراد کے شناختی کوائف کی تصدیق کی۔ پولیس نے یوسف پلازہ سے کاشف نامی منشیات فروش کو ایک کلو سے زائد منشیات اور چوری کی موٹر سائیکل سمیت گرفتار کر لیا۔ بلوچ کالونی سے پولیس نے اسٹریٹ کرمنل بشیر کو اسلحے اور لوٹی گئی رقم سمیت گرفتار کرلیا، ملزم اس سے قبل بھی گرفتار ہو چکا ہے۔ کورنگی انڈسٹریل اور قیوم آباد میں دو ڈاکوئوں نے نقلی پستول دکھا کر شہری کو لوٹنے کی کوشش کی، شور مچانے پر آس پاس موجود افراد نے دونوں ڈاکوئوں کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا اور پولیس کے حوالے کردیا۔

ادھر بلدیہ ٹائون میں جلوس کی گزرگاہ کے راستے پر پولیس نے سرچ آپریشن کیا۔ پولیس نے علاقے کا محاصرہ کر کے گھر گھر تلاشی لی گئی، جس کے دوران 50 مشتبہ افراد کے شناختی کوائف کی تصدیق کی گئی، تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ سہراب گوٹھ میں گاڑی کی ٹکر سے خاتون جبکہ کورنگی بلال کالونی میں گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔