counter easy hit

کراچی میں کثیر المنزلہ عمارت پر پابندی برقرار

سپریم کورٹ آف پاکستان نے کراچی میں کثیر المنزلہ عمارت پر پابندی برقراررکھتے ہوئے کہا ہے کہ جن علاقوں میں 2منزلہ یا اس سے زائد پرپابندی ہے وہ برقرار رہے گی۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کثیر المنزلہ عمارتوں کی تعمیر سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔

Karachi ban on multi-purpose buildingجسٹس فیصل عرب نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ پورے شہر میں 6 منزلہ عمارت کی اجازت دے دیں تو شہر جنگل بن جائے گا۔

کراچی میں کثیر المنزلہ عمارت پر پابندی برقرار

انہوں نے مزید کہا کہ 6 منزلہ عمارت کی اجازت کا کوئی غلط مطلب نہ لے، ہم نے کوئی قانون نہیں بنایا، صرف پابندی لگائی ہے۔

عدالت نے کثیر المنزلہ عمارتوں کی تعمیر سے متعلق عدالتی فیصلے کی وضاحت کی درخواست نمٹاتے ہوئے کہا کہ مخصوص رہائشی اور تجارتی علاقوں میں کثیرالمنزلہ عمارتوں پر پابندی برقرار رہے گی۔