counter easy hit

عدالت عالیہ راولپنڈی بنچ کے جسٹس عباد الرحمان لودھی نے پنجاب فورڈ اتھارٹی کی جانب سے نسوار کی فروخت کا نوٹیفکیشن معطل کردیا

پخیر راغلے.. پخیر راغلے.. نسوار پر پابندی کا فیصلہ معطل

Justice Abdul Rehman Lodhi of the Rawalpindi bench cancelled the brown sales notification from Punjab Food Authorityراولپنڈی: (اصغر علی مبارک) عدالت عالیہ راولپنڈی بنچ کے جسٹس عبدالرحمان لودھی نے پنجاب فورڈ اتھارٹی کی جانب سے نسوار کی فروخت کا نوٹیفکیشن معطل کردیا شہری نے سکندر گیلانی ایڈووکیٹ نے فیض رسول جلبانی کے ذریعے نسوار کی فروخت پر پابندی کانوٹیفکیشن چیلنج کیا تھاجس پر عدالت نے ڈی جی پنجاب فورڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کو طلب کر رکھا تھا تاہم گزشتہ روز سماعت کے موقع پرڈی جی پنجاب فورڈ اتھارٹی نورالامین مینگل عدالت میں پیش نہ ہوئے جبکہ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ نسوار فوڈ آئٹم میں شامل نہیں اس لئے فورڈ ارتھارٹی اس کے خلاف کاروائی نہیں کر سکتی نسوار اگر صحت کے لئے نقصان دہ ہے تو اس کے خلاف کاروائی کا اختیاروزارت صحت کو ہے عدالت نے دلائل سننے کے بعد پنجاب فورڈ اتھارٹی کی جانب سے 31 مارچ کے بعد نسوار کی فروخت کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔