counter easy hit

پیرس، سابق صدر پی ایم ایل این فرانس جاوید بٹ کی طرف سے اہل ایمان کو ربیع الاول کے مقدس ماہ کی آمد کی مبارکباد

پیرس، سابق صدر پی ایم ایل این فرانس جاوید بٹ کی طرف سے اہل ایمان کو ربیع الاول کے مقدس ماہ کی آمد کی مبارکباد

پیرس (نمائندہ خصوصی) سابق صدر پی ایم ایل این فرانس جاوید بٹ نے تمام اہل ایمان اوردوست احباب اور یس اردو نیوز کے قارئین کو ربیع الاول اور جشن آمد رسول ص کی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ربیع الاول کا مبارک ماہ وطن عزیز اور دنیا بھر میں مسلمانوں کیلئے امن عالم اور فتح و نصرت کامیابی کا پیغام لے کر آئے۔

زندگی، دریا ، کنارا یانبیؐ
بے سہاروں کا سہارا یانبیؐ

آپ نے دامن میں اس کو لے لیا
جس کسی نے بھی پکارا یانبیؐ

غمزدوں کو دینے والے آسرا
میں بہت ہوں غم کا مارا یا نبیؐ

کب سمیٹیں گے مجھے صلِّ علیٰ
ہو چکا ہوں پارہ پارہ یا نبیؐ

اے جمال و حسنِ سیرت کی مثال
رحمتوں کا استعارہ یا نبیؐ

اپنی امت سے بچا لیجئے مجھے
سخت مشکل ہے گزارا یانبیؐ

JAVED BUTT, EX-PRESIDENT, PMLN, FRANCE, CONGRATULATING, EVERYONE, ON, ARRIVING, OF, SACRED, MONTH, OF, RABI UL AWAL, AND, EID MILAD UN NABI. S.A.W.W