counter easy hit

اپوزیشن کوکچھ کرنیکی ضرورت نہیں،حکمرانوں کی کارکردگی حکومت گرانے کیلئے کافی ہے‘جاوید بٹ

اپوزیشن کوکچھ کرنیکی ضرورت نہیں،حکمرانوں کی کارکردگی حکومت گرانے کیلئے کافی ہے‘جاوید بٹ
پیرس (نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے سابق صدر اور سی ای او گوجرانوالہ کیٹرنگ جاوید بٹ نے کہا ہے کہ حکومت چلانا نیازی کے بس کی بات نہیں، قبل از وقت انتخابات کے بیان کے بعد وزیراعظم کرسی چھوڑدیں

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران نیازی نے اپنی نااہلی چھپانے ےاین آر او کی کہانی دہرائی،اپوزیشن کو حکومت گرانے کیلئے اقدامات کرنے کی ضرورت نہیں،عمران خان کی ٹیم اور ان کی کارکردگی حکومت گرانے کیلئے کافی ہے، حکومت چلانا عمران خاناور ان کی ٹیم کے بس کی بات نہیں، قبل از وقت انتخابات کے بیان کے بعد وزیراعظم اپنی کرسی پرنہ بیٹھیں، جیل جانے والوں اور 150 سے زیادہ پیشیاں بھگتنے والوں کو این آر او کی ضرورت نہیں۔مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم عمران خان کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جس وزیر اعظم کو اپنی حکومت پر اعتماد نہیں، وہ ایک منٹ بھی اپنی کرسی پر نہ بیٹھے۔

Javed Butt, Ex-President, PMLN, France