counter easy hit

رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ رتمام اہل اسلام کو مبارک ہو، ہم خوشنصیب ہیں جنہیں ایک مرتبہ پھر رحمتوں والا مہینہ نصیب ہوا، جاوید بٹ

پیرس(یس اردو نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے سابق صدر جاوید بٹ نے رمضان المبارک کی مقدس ساعتوں میں یس اردو پر پیغام ریکارڈ کراتے ہوئے کہا ہے کہ تمام اہل ایمان کو بابرکت مہینے کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ہمارے ملک کو اس ماہ مقدس کے صدقے مشکلات کے بھنور سے نکالیں اور سیاسی و معاشرتی استحکام نصیب کریں۔ تاکہ عوام کی خوشحالی کی طرف سفر جاری رکھا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اور ہماری نسل خوشنصیب ہیں کہ ہمیں ایک اور ماہ مبارک نصیب ہوا۔ جس کیلئے ہم اللہ تبارک وتعالیٰ کے حضور جتنا شکر اداکریں کم ہے۔

Javed Akhter Butt, ex-President, PMLN, France