counter easy hit

لودھراں، بڑی جیت اللہ تعالیٰ نے میاں نواز شریف کو ہمیشہ کی طرح عوامی عدالت سے سرخرو کیا، اور جواری عمران پیشہ ورجواریوں کیطرح شرمندہ ہونے کے بجائے بیان کے ذریعے خفت مٹانے کی ناکام کوشش کر رہا ہے، جاوید بٹ

پیرس(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ن فرانس کے سابق صدر جاوید بٹ نے کہا ہے کہ لودھراں میں  بڑی جیت اللہ تعالیٰ نے میاں نواز شریف کو ہمیشہ کی طرح عوامی عدالت سے سرخرو کیا، اور جواری عمران پیشہ ورجواریوں کیطرح شرمندہ ہونے کے بجائے بیان کے ذریعے خفت مٹانے کی ناکام کوشش کر رہا ہے، جاوید اختر بٹ نے مزید کہا کہ میرے قائد میاں محمد نواز شریف کا بیانیہ عوام میں مقبول ہو چکا ہے اور عوام کی عدالت نے  انہیں سرخرو کر کے اسٹیبلشمنٹ کی عدالت کے فیصلے کے خلاف ووٹ دے دیا ہے۔

ووٹ اور لوگوں کے دل لودھراں میں کھل کر بول رہے ہیں کہ معصوم قائد میاں محمد نواز شریف  آج بھی ان کے دلوں میں زندہ ہیں۔ ہمارے غیور سپورٹرز نے دھرنا سیاست اور ووٹ خریدنے کی پالیسیوں کو دفنا دیا ہے اور جہانگیر ترین کی ناجائز دولت بھی ان کیلئے ایک سیٹ نہیں خرید سکی۔ اس کا مطلب ہے کہ عوام نے کرپٹ پیسے کو مسترد کر کے خدمت کی سیاست کا انتخاب کرلیا ہے۔