counter easy hit

پاکستان میں جسپریت بمرا کے ہمشکل کی موجودگی

کراچی: پاکستان اور ورلڈ الیون کے میچ میں تماشائیوں میں جسپریت بمرا کے ہمشکل کی موجودگی سوشل میڈیا پردلچسپی کا باعث بن گئی۔

Jasprit Bumrah sympathy presence in Pakistanایک فیس بک پیج پر مذکورہ شخص کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا گیا کہ جسپریت بمرا آپ کو ورلڈ الیون سے میچ دیکھنے کیلیے پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ کچھ عرصہ قبل کراچی میں ایک پیزا ڈلیوری بوائے کی بھی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس کی شکل بہت زیادہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی سے ملتی تھی۔ بمرا والی پوسٹ بھارتی میڈیا میں بہت زیادہ زیرگردش رہی۔