counter easy hit

جموں کشمیر نیپ برطانیہ کی کابینہ کا تراڑ کھل مقدمے اور مولانا سلطان رئیس اور فدا حسین کی گرفتاری پر اجلاس

Meeting

Meeting

بریڈفورڈ برطانیہ (نمائندہ خصوصی) برطانیہ کے شہر بریڈفورڈ میں جموں کشمیر نیپ برطانیہ کی کابینہ کا جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کے خلاف تراڑکھل مقدمے اور عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے چئیرمین مولانا سلطان رئیس الحسینی اور کوآرڈینیٹر فدا حسین کی گرفتاری پر ہنگامی اجلاس بلایا گیا۔

جس میں جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی کے مرکزی رہنمارہنما شوکت مقبول بٹ، جموں کشمیر نیپ برطانیہ کے صدر محمود کشمیری، آرگنائزر ریاض ساغر، نائب صدر اول سردار الطاف حسین، نائب صدر دوئم ساجد شاھین ملک، جنرل سیکریٹری آصف مسعود چوھدری، ڈپٹی جنرل سیکریٹری ماجد میر، سیکریٹری مالیات اسحاق بھٹی، این ایل سی یورپ زون کے سابق صدر کامریڈ مشتاق، نیپ برطانیہ کی ورکنگ کونسل کے ممبر شفیق انقلابی اور نیپ برطانیہ کے سابق اور عوامی مفاھمتی کمیٹی برائے گلگت بلتستان و جموں کشمیر کے ترجمان سجاد راجہ نے شرکت کی۔

جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن اور جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی کے کارکنان دانش لیاقت، عدیم الطاف اور منیب باقر کے خلاف قائم جعلی مقدمات کی بھرپور مذمت کی اورجموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی نے عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان اور اسیران گلگت بلتستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور مولانا سلطان رئیس الحسینی، فدا حسین، بابا جان، محمد امیر، کامریڈ طاھر علی اور تمام دیگر اسیران گلگت بلتستان کے خلاف قائم مقدمات کی فوری تنسیخ کا مطالبہ کیا۔

جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی کے رہنماوں نے کہا کہ آزادکشمیر اور گلگت بلتستان پاکستان کا آئینی حصہ نہیں ھیں اس لئیے ان علاقوں میں نیشنل ایکشن پلان کا نفاذ غیر آئینی اور غیر قانونی ھے – جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی نے فیصلہ کیا کہ نیشنل ایکشن پلان کے خلاف عالمی سطح پر بھرپور مہم چلائی جائے گی اور اقوم متحدہ کے جنرل سکریٹری، اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن، یورپی یونین، ایمنسٹی انٹرنیشنل اور اقوم متحدہ کی سیکورٹی کونسل کے مستقل ممبران کو آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کی موجودہ تشویشناک صورتحال اور وھاں جاری پاکستانی مظالم اور انسانی حقوق کی پامالیوں سے آگاہ کیا جائے گا۔

جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی نے اعلان کیا کہ اگر نیشنل ایکشن پلان کے تحت قائم مقدمات ختم کرتے ھوئے اسیران کو رھا نہ کیا گیا تو جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی ریاستی اداروں کے خلاف بھرپور مزاحمتی تحریک کا آغاز کرے گی اور عالمی سطح پر مربوط مظاھروں کا ایک مستقل سلسلہ شروع کیا جائے گا۔

جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی نے آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام سے اپیل کی کہ وە اپنے خلاف جاری ریاستی دھشت گردی کے خلاف اور اپنے حقوق کے تحفظ کے لئیے مشترکہ جدوجہد کے لئیے ایک پلیت فارم پر جمع ھو کر متحدہ احتجاج کا اھتمام کریں۔