counter easy hit

جمال خاشقجی کا قتل اور بند کمرے کی میٹنگ ۔۔۔۔۔ سعودی صحافی سے متعلق اہم خبر آگئی

واشنگٹن (ویب ڈیسک) سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے حوالے سے ایک اور بڑی خبر آگئی ہے ،، امریکی تحقیقاتی ایجنسی سی آئی اے کی سربراہ جینا ہسپل صحافی خاشقجی قتل کیس میں کانگریس کو بریفنگ دیں گی،، امریکہ کا کہنا کہ قتل کی تحقیقات صاف اور شفاف ہونی چاہیے،،
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سی آئی اے کی خاتون ڈائریکٹر کانگریس اراکین کو بند کمرے میں جمال خاشقجی قتل کیس میں بریفنگ دیں گی،، وہ کانگریس اراکین کو خاشقجی قتل کیس میں سی آئی اے کی تجزیاتی رپورٹ سے آگاہ کریں گی،، سی آئی اے سربراہ جینا ہیسپل گزشتہ ہفتے وزارت خارجہ اور دفاع کو دی جانے والی بریفنگ میں موجود نہیں تھیں جس پر کانگریسی اراکین نے غصے کا اظہار کیا تھا
امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور وزیر دفاع جیمز میٹس نے گزشتہ ہفتے سینیٹرز کو بتایا تھا کہ اس قتل میں سعودی ولی عہد کے شامل ہونے کے براہ راست شواہد نہیں ہیں،