counter easy hit

جرگے کا جاہلانہ فیصلہ، 14 سالہ لڑکے پر کاروکاری کا الزام، 2 بہنیں ونی

گھوٹکی (مانیٹرنگ ڈیسک) گھوٹکی میں جاہلانہ رسوم و رواج بچیوں کے دشمن بن گئے، جرگے نے 14 سالہ لڑکے پر الزام لگا کر 7 اور 8 سال کی بہنوں کو ونی کرنے کا حکم دے دیا،، ذوالفقار کے خاندان کو 7 لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا گیا، میڈیا پر خبر نشر ہونے کے بعد ایس ایس پی نے نوٹس لیا، گھوٹکی میں جاہلانہ رسوم و رواج بچیوں کے دشمن بن گئے، جرگے نے 14 سالہ لڑکے پر الزام لگا کر 7 اور 8 سال کی بہنوں کو ونی کرنے کا حکم دے دیا، ذوالفقار کے خاندان کو 7 لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا گیا،، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ایک مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا،، جرگے نے جہالت کی انتہاء کرتے ہوئے مزید 2 بچیوں کی زندگیاں تباہ کردیں، 14 سالے لڑکے پر کارو کاری کا الزام لگا تو 7 اور 8 سال کی بہنوں کو ونی کردیا گیا، ذوالفقار کے خاندان پر 7 لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا گیا،، نجی ٹی وی کے مطابق گھوٹکی میں 14 سالہ ذوالفقار پر اس کے قریبی رشتہ داروں نے ہی کارو کاری کا الزام لگایا، جس پر جرگہ ہوا اور نوجوان کے خاندان کیخلاف فیصلہ سنادیا گیا، مخالفین جرمانے کی ادائیگی کیلئے دھمکیاں بھی دیتے رہے،، گھوٹکی کے خاندان نے احتجاج کیا اور پولیس سے کارروائی کا مطالبہ کیا تاہم متعلقہ تھانے سے اس حوالے سے کوئی کارروائی نہیں کی،، میڈیا پر خبر نشر ہونے کے بعد ایس ایس پی گھوٹکی نے واقعے کا نوٹس لیا اور مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا، جس کے بعد پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے ایک مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا