counter easy hit

وقت وقت کی بات ہے : جیل منتقل ہوتے ہی سابق وزیراعلیٰ شہباز شریف کے ساتھ ایک ہی رات میں کیا سے کیا ہوگیا؟ جان کر آپ یقین نہیں کریں گے

لاہور (ویب ڈیسک) کوٹ لکھپت جیل میں بند اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کیلیے پہلے دن کوئی ملاقاتی آیا نہ گھر سے کھانا۔ نجی ٹی وی نیوز چینل کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو ناشتے میں دو سلائس اورچائے ، دوپہر کو سفید چنے اورچپاتی جبکہ رات کوچکن کا سالن دیا گیا۔ سابق وزیراعلی پنجاب کے کمرے کے ساتھ چھوٹا سا صحن ہے جہاں وہ چہل قدمی کرتے ہیں۔ شہباز شریف کا دروازہ شام ساڑھے 5 بجے کھولا اور 7بجے شام بند کیا گیا ۔ ان سے ملاقات کا دن جمعرات مقرر کیا گیا ہے، اسی دن گھرسے کھانے کی اجازت ملے گی۔ دریں اثنا پنجاب حکومت نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف کو جیل میں بی کلاس دیدی۔ بی کلاس کے تحت شہباز شریف کو جیل میں ٹی وی، اخبار اور بستر کی سہولت دیدی گئی ہے۔ اس کے علاوہ قائد حزب اختلاف کو گھر سے کھانا منگوانے کی سہولت بھی میسر ہوگی جبکہ بیرک میں کرسی اور میز رکھنے کی اجازت بھی دی گئی ہے۔ اس سے قبل پنجاب حکومت کا شہباز شریف کیلئے کوٹ لکھپت جیل میں بی کلاس کے تحت ٹی وی اخبار، بستر، برتن سمیت دیگر سہولیات دینے کا فیصلہ، محکمہ داخلہ پنجاب نے بی کلاس کی منظوری کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ پنجاب حکومت کی جانب سے شہباز شریف کو پاکستان جیل خانہ جات قوانین 1978ء کے رُول 242 کے تحت بی کلاس کی سہولیات دی گئی ہیں۔ بی کلاس کے تحت شہباز شریف کو جیل میں ٹی وی، اخبار اور بستر کی اجازت دے دی گئی۔ اپوزیشن لیڈر کو کھانا منگوانے کی سہولت میسر ہوگی، بیرک میں کرسی اور میز رکھنے کی اجازت بھی دی گئی ہے۔ شہباز شریف کو جیل کے کچن کے ساتھ بیرک میں رکھا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے بی کلاس کی سہولیات دینے کے متعلق باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نیب دفتر سے شہباز شریف کا کمبل، ادویات اور ڈائری کوٹ لکھپت جیل پہنچا دی گئی ہیں