counter easy hit

عمران خان جانے والا ہے اور نواز شریف آنے والا ہے۔.” اپنی ذات عزیز نہیں ”عوام کے ووٹ کو عزت دینے کا وعدہ پورا کرنا ہوگا ”دہشت گردی کے خاتمے میں اہم کردار ادا کیا، امن کی کوششوں کی دلیل ہے کہ ملالہ سوات آئیں، نواز شریف

سوات(خصوصی رپورٹ ؛اصغر علی مبارک سے )سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ ”عوام کے ووٹ کو عزت دینے کا وعدہ پورا کرنا ہوگا ” اپنے لیے نہیں بلکہ عوام کے لیے بات کررہا ہوں۔ دہشت گردی کے خاتمے میں اہم کردار ادا کیا، امن کی کوششوں کی دلیل ہے کہ ملالہ سوات آئیں، اور کراچی میں بھی امن قائم ہوا۔سوات میں کبل گراؤنڈ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ ‘نوجوانوں کے مستقبل کو سنوارنے کے لیے اپنی جان بھی قربان کردوں گا مجھے اپنی ذات عزیز نہیں بلکہ نوجوانوں کا مستقبل عزیز ہے’۔نواز شریف نے اپنے خطاب کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان جانے والا ہے اور نواز شریف آنے والا ہے۔کے پی حکومت کو آڑھے ہاتھوں لیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ لاہور میں میٹرو بس پر 40 ارب روپے خرچ ہوئے جبکہ پشاور میں میٹرو پر 71 ارب روپے خرچ کئےجارہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ عمران خان کے وزرا اور وزیر اعلیٰ کرپشن کے بعد ایک دوسرے پر الزامات لگاتے رہتے ہیں لیکن اسی اثنا میں کے پی عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ ہونے والا پیسہ کرپشن کی نذر ہوگیا۔نواز شریف نے کہا کہ اب زیادہ دن نہیں، سوات اور کے پی والے نیا فیصلہ کرنے والے ہیں اور مسلم لیگ (ن) کی حکومت آئے گی اور سوات سمیت پورے خیبرپختنوا کی قسمت بدل جائے گی۔انھوں نے کہا کہ ہم نے کراچی اور سوات سمیت پورے ملک میں امن قائم کیا اور اسی وجہ سے ملالہ یوسفزئی وطن واپس آئی ہیں۔علاوہ ازیں سوات میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پرویز مشرف نے آئین اور قانون توڑا لیکن انھیں فرار کروا دیا گیا جبکہ ایک منتخب وزیراعظم کو جیل میں ڈالا گیا۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف عدالتوں میں پیش ہورہے ہیں لیکن مشرف قانون کو مکا دکھاتے ہوئے پاکستان چھوڑ کر چلے گئے۔انھوں نے کہا کہ نیب عدالت میں پیشی کی نصف سینچری مکمل کرنے جارہے ہیں جہاں لاکھوں، کروڑوں، اربوں کی نہیں، نوازشریف کے خلاف 10روپے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی۔سابق وزیراعظم کی صاحبزادی کا کہنا تھا کہ سینیٹ کے انتخاب میں عوام کے ووٹ کو مذاق بنایا گیا، عوام فیصلے کرنے کا حق اپنے منتخب نمائندوں کو دیتے ہیں اداروں کو نہیں ،مریم نواز نے اپنے خطاب میں کہا کہ زرداری اور عمران عوامی ایجنڈے پر اکٹھے نہیں، اس موقع پر جلسہ گاہ میں زرداری اور عمران بھائی بھائی کے نعرے گونجنے لگے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ ووٹ کوعزت دو، ووٹ سے آنے والے کو عزت دو کے بیانیے پر سوات والوں نے آج مہر لگا دی ہے کیونکہ نوازشریف کا بیانیہ حق اور سچ کا بیانیہ ہے۔پی ٹی آئی کا حوالہ دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جنھیں یہاں سڑکیں بنانی تھیں وہ اسلام آباد میں سڑکیں بلاک کئے بیٹھے ہوئے تھے، تعلیمی ایمرجنسی کا وعدہ کرنے والوں نے نوازشریف کے خلاف عدالتی ایمرجنسی لگائی، جنھوں نے سوات والوں سے صحت اور تعلیم دینے کا وعدہ کیا وہ پورا نہیں کرپائے۔انھوں نے کہا کہ ماضی کا سوات، مشرف اور زرداری کا سوات تھا جہاں بارود کی بوُ آتی تھی، ماضی کے سوات میں روز لاشیں گرتی تھیں اور بم دھماکے ہوا کرتے تھے لیکن آج یہاں امن ہے اور مجھے خوشی ہے کہ سوات کے عوام نے ووٹ کو عزت دو کے نعرے پرلبیک کہہ دیا ہے۔