counter easy hit

‘‘پورے ملک میں بھر پور طریقے سے یہ کام کیا جائے’’چیف جسٹس نے دبنگ حکم جاری کر دیا، ڈیم فنڈ کیلئے نہیں بلکہ ۔۔۔

اسلام آباد(ویب ڈیسک)چیف جسٹس آف سپریم کورٹ جسٹس ثاقب نثار دورہ برطانیہ مکمل کر کے پاکستان واپس لوٹ آئے ہیں اور انہوں نے آج صبح کئی اہم مقدمات کی سماعت بھی کی تاہم اب انہوں نے ملک بھر میں بھر پور طریقے سے آبادی کو کنٹرول کرنے سے متعلق آگاہی مہم چلانے کی ہدایت کر دی ہے ۔
سپری کورٹ میں بڑھتی ہوئی آبادی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ مشترکہ مفادات کونسل نے آبادی کنٹرول کرنے سے متعلق پالیسی کی منظوری دے دی ہے۔ان کا کہناتھا کہ کونسل کے حکم پر صوبوں نے آبادی کنٹرول کرنے کیلئے ٹاسک فورسز بنا دی ہیں۔
چیف جسٹس نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں بھرپور طریقے سے آگاہی مہم چلائی جائے، 5 دسمبر کو سپریم کورٹ کے تحت آبادی کنٹرول کرنے سے متعلق سمپوزیم ہوگا۔عدالت نے کیس کی سماعت 13 دسمبر تک ملتوی کردی۔