counter easy hit

100روز کارکردگی جائزہ کیلئے کافی نہیں، اعتزازاحسن نے پی ٹی آئی کے حق میں فیصلہ سنادیا

لاہور(ویب ڈیسک) پیپلزپارٹی کے رہنما اور سینیٹراعتزازاحسن نے تحریک انصاف کی حکومت کے حق میں اپنا فیصلہ سنادیا اور کہاہے کہ حکمران جماعت کی پرفارمنس جاننے کے لیے 100دن کافی نہیں،لاہورہائیکورٹ بارکے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزازاحسن کاکہناتھاکہ ’ 100دن اس کے لیے کافی نہیں کہ یہ فیصلہ کیا جا سکے کہ حکومت کی سمت درست ہے یا نہیں‘۔100دن صدارتی نظام کاجائزہ لینے کے لیے دیئے گئے ہیں نہ کہ پارلیمانی نظام کے لیے ،تحریک انصاف کو خود اپنی پرفارمنس کا جائزہ لینے کے لیے بھی یہ طریقہ استعمال نہیں کرناچاہیے ۔
پیپلزپارٹی رہنماءکا کہناتھاکہ ان کے پاس سینیٹ میں بھی اکثریت نہیں ہے ، وزراءکے درمیان اختلاف بھی کوئی بڑی بات نہیں، ان کا اشارہ وزیرریلوے شیخ رشید احمد کی طرف تھا کہ عمران خان نے انہیں وزارت اطلاعات کی پیشکش کی ہے تاہم وزیرریلوے نے بعدازاں وضاحت کی تھی کہ وزیراطلاعات کی لندن میں سیروتفریح سے متعلق بات انہوں نے ویسے ہی کردی تھی ۔