counter easy hit

فہیم اشرف سکاٹ لینڈ کیخلاف سیریز جیتنے پر خوش

ایڈنبرا; قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے سکاٹ لینڈ کیخلاف دوسرا ٹی ٹونٹی اور سیریز بھی دو صفر سے جیتنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی Israel claims to be bombardment of Iranian fighters in Syriaکرکٹ ٹیم ایک مستحکم یونٹ کے طور پر کامیابی کے ساتھ کھیل رہی ہے جو ٹیم انتظامیہ کی بہترین کاوش اور محنت کا نتیجہ ہے ۔دوسرے میچ میں تین وکٹیں لے کر فتح کی ضمانت بننے والے فاسٹ بائولر کا کہنا تھا کہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی ہمیشہ یہ ہدایت ہوتی ہے کہ اپنے لحاظ سے بالنگ کرتے ہوئے فیلڈنگ کی بھرپور سپورٹ حاصل کرو اور وہ ایسا ہی کرتے ہیں۔فہیم اشرف کے مطابق دونوں میچز میں انہوں نے اپنا ٹوٹل زیادہ نہیں سمجھا لیکن دونوں میچوں میں بالنگ بہت اچھی رہی کیونکہ انگلینڈ کیخلاف سیریز سے جو سیکھا وہ یہاں کارآمد رہا۔