counter easy hit

انٹرنیشنل باکسر محمد وسیم نے کا اسلام آباد ا باکسنگ جیمنزئم ہال پاکستان نژاد برطانوی باکسر عامر خان کے نام کرنے پر مایوسی کا اظہار

ISLAMABAD, BOXING, GYMNASIUM, HALL, NAMED, AFTER, MUHAMMAD WASEEM, CHANGED, AFTER, THE, NAME, OF, MUHAMMAD AMIR KHAN, BRITISH, PAKISTANI, BOXER, MUHAMMAD, WASEEM, SHOWED, GRAVE, EXPRESSION, ON, THE, CHANGING, OF, GYM, HALL, NAME

اسلام آباد ( رپورٹ ؛اصغر علی مبارک )انٹرنیشنل باکسر محمد وسیم نے اسلام آباد کا باکسنگ جیمنزئم ہال پاکستان نژاد برطانوی باکسر عامر خان کے نام کرنے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عامر خان نے پاکستان کی کبھی نمائندگی نہیں کی لیکن ان کیلئے قومی ہیروز کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے حکومتی کی عدم توجہی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسلام آباد میں باکسنگ ہال عامر خان کے نام کرنے پر شکوہ کیا۔انہوں نے کہا کہ عامر خان نے آج تک پاکستان کے لیے کوئی فائٹ نہیں لڑی جبکہ انہوں نے پاکستان کو کئی میڈلز جتوائے اور چیمپیئن بنوایا لیکن اس کے باوجود ان کی کوئی قدر نہیں، قومی ہیروز کو نظر انداز نہ کیا جائے۔محمد وسیم نے کہا کہ اگر کراچی کا باکسنگ ارینا ان کے نام کیا جائے تو وہ مفت کوچنگ دینے کو تیار ہیں۔