اسلام آباد(کرائم رپورٹر)اسلام آباد میں ڈکیتی کی بڑی واردات سیکیورٹی فورسز کی وردی میں ملبوس ملزمان نے منی ایکسچینج کمپنی کے3 کروڑ 30 لاکھ روپے لوٹ لیے۔ اسلام آباد ٹول پلازہ کے قریب 8 باوردی مسلح افراد نےکمپنی کی گاڑی کو روکا اورگاڑی میں سوار افراد کو یرغمال بنا کر3 کروڑ 30 لاکھ ملکی اور غیر ملکی کرنسی لوٹ لی
گاڑی میں سوار4 افراد کو حسن ابدال کے قریب لے جا کرمختلف مقامات پر چھوڑ دیا ۔اسلام آباد اور راولپنڈی کی پولیس حدود کے تنازعے میں الجھ گئی