counter easy hit

کیا جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین پی ایس ایل کی ٹیم خریدنے جارہے ہیں؟

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے صاحبزادے علی ترین نے کہاہے کہ وہ پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن کیلئے فرنچائز خریدنا چاہتے ہیں اور اس کیلئے انہوں نے کرکٹ بورڈ لاہور میں حکام سے ملاقاتیں بھی کی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق علی ترین نے کہا کہ وہ پی ایس ایل فور کے ٹینڈر کے لئے باقاعدہ درخواست دینے کے لئے ابتدائی کام مکمل کر چکے ہیں۔دوسری جانب پی ایس ایل میں کھلاڑیوں کے منیجر کی حیثیت سے کام کرنے والے عمران احمد خان نے بتایا کہ علی ترین نے پی سی بی سے چھٹی ٹیم کے حوالے سے ضرور بات کی ہے، البتہ چھٹی ٹیم کے مالک کا فیصلہ ٹینڈر کے ذریعے ہوگا جو دسمبر کے پہلے ہفتے میں جاری کر دیا جائے گا۔عمران احمد نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ آئندہ ماہ پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم کے مالکانہ حقوق فروخت کردیے جائیں۔یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں شامل ہونے والی ‘ملتان سلطان’ 52 کروڑ میں فروخت ہوئی تھی، اس سال ڈرافٹ سے قبل پی سی بی کو بینک گارنٹی اور فرنچائز فیس نہ دینے کے باعث مالکانہ حقوق سے دست بردار ہو چکی ہے۔