counter easy hit

عرفان نے 6 ماہ کی پابندی کو 6 سال کے برابر قرار دیدیا

کراچی: فکسنگ کیس میں ملوث پائے جانے والے فاسٹ بولر محمد عرفان نے اپنی 6 ماہ کی پابندی کو 6 سال کے برابر قرار دیا ہے۔

Irfan declared a 6-month ban equivalent to 6 years35 سالہ فاسٹ بولرکا اصرار ہے کہ انھوں نے کسی کا بھی احترام نہیں کھویا کیونکہ ان پر پابندی بکیز کے روابط کی رپورٹ نہ کرنے پر عائد ہوئی، ان پر فکسنگ کا کوئی بھی الزام نہیں ہے، عرفان نے ’’کرک انفو‘‘ کو انٹرویو میں کہاکہ گزشتہ 6 ماہ میرے لیے بہت مشکل گزرے میں نے اس میں بہت نقصان برداشت کیا، یہ میری غلطی تھی جو میں نے فوراً قبول کرلی، مجھ پر فکسنگ کا کوئی الزام نہیں تھا اور شکر ہے کہ صورتحال زیادہ خراب نہیں ہوئی۔

میں نجی طور پر ٹریننگ کرتا رہا ہوں مجھے امید ہے کہ زیادہ مسئلہ نہیں ہوگا۔ عرفان نے مزید کہاکہ میں اب بھی بہت زیادہ قابل قبول ہوں اور لوگ بدستور مجھے پسند کرتے ہیں۔ میں اب ٹوئنٹی 20 پر زیادہ توجہ مرکوز کروں گا۔ یاد رہے کہ عرفان کی واپڈا کی جانب سے ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی ہورہی ہے، قومی ٹیم میں نوجوان بولرز کے بہتر کھیل کی وجہ سے ان کیلیے جگہ بنانا آسان نہ ہوگا۔