counter easy hit

ایران، پاکستان خطے کے 2 اہم موثر ممالک ہیں، ایرانی صدر

پاکستانی وزیر خارجہ خواجہ آصف نے ایرانی صدر حسن روحانی سے ایوان صدر میں ملاقات کی، اس موقع پر حسن روحانی نے کہا کہ ایران، پاکستان خطے کے دو اہم اور موثر ممالک ہیں اور تہران اسلام آباد کے ساتھ اقتصادی سیاسی اور ثقافتی تعلقات کو فروغ دینا چاہتا ہے۔

Iran, Pakistan is the 2 most effective countries of the region, Iranian Presidentایرانی صدر حسن روحانی نے خطے کی مشکلات کو بیرونی مداخلت کے بغیر حل کئے جانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان سمیت خطے کی مشکلات کا حل علاقائی ہے اور بیرونی طاقتیں ان معاملات کو کبھی حل ہوتے نہیں دیکھ سکتیں، پاکستانی وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ امریکی فوج ناکام ہوچکی ہے،پاکستان ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کے فروغ کا خواہاں ہے، علاقائی بحرانوں کو حل کرنے کیلئے علاقائی راہ حل اورایران کی بھرپور مشا ورت کی ضرورت ہے، باہر سے مسلط کردہ کوئی بھی حل علاقائی مشکلات کے حل میں مددگار ثابت نہیں ہوسکتا۔ ایران کے صدر نے مشترکہ سرحدوں پر سیکورٹی میں اضافے کیلئے دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے فروغ کو ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ سرحدی سلامتی میں اضافہ اور مشترکہ سرحدوں کو اقتصادی و تجارتی سرحدوں میں تبدیل کرنے سے  دونوں ملکوں کے عوام کو فائدہ پہنچے گا۔