counter easy hit

آئی فون گروپ فیس ٹائم کا دیرینہ مسئلہ حل

فیس ٹائم آئی فون استعمال کرنے والوں میں مقبول ترین سافٹ ویئر ہے لیکن اس کے فیچر گروپ فیس ٹائم میں ایک مسئلہ لوگوں کو پریشان کر رہا تھا جسے اب حل کر لیا گیا ہے۔

مسئلہ یہ تھا کہ گروپ فیس ٹائم پر کال ملاتے ہی دوسری طرف کی گفتگو کال ریسیو کرنے سے پہلے ہی سنائی دینا شروع ہو جاتی تھی۔

اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے ios 12.1.4 جاری کر دیا گیا ہے جس میں فیس ٹائم کے اس سقم کو درست کر دینے کا پیچ موجود ہے اور یہ اپ ڈیٹ آئی فون، آئی ہیڈ، آئی پوڈ ٹچ  کے لیے ہے۔

آئی فون کی موجد کمپنی ایپل کی جانب سے فیس ٹائم سافٹ ویئر 5 کے استعمال کرنے والے صارفین کو درپیش اس مسئلے کے لیے معذرت کے ساتھ مستقبل میں سیکیورٹی کو بہتر بنانے کا وعدہ بھی کیا گیا ہے۔

فیس ٹائم کے استعمال سے جڑے اس مسئلے کی نشاندہی سب سے پہلے ایک 14 سالہ ایک لڑکے نے کی تھی۔ اس نشاندہی کے ساتھ ہی ایپل کے طرف اسے درست کرنے کا بیان سامنے آگیا تھا جس میں بتایا گیا تھا کہ اس کا حل پیش ہونے کے مرحلے میں ہے تاہم اس بیان کے کئی دن کے بعد تک کوئی حل سامنے نہیں آسکا تھا۔

اس مسئلے کے حل تک کے لیے ایپل کی جانب سے گروپ فیس ٹائم کا فیچر بند کر دیا گیا تھا۔

گروپ فیس ٹائم کا یہ مسئلہ کتنے عرصے سے ہے اور اس  سے کتنے لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا اور کتنے لوگوں نے اس سے فائدہ اٹھایا، اس کی وضاحت کمپنی کی جانب سے ابھی تک سامنے نہیں آسکی ہے۔

اپنا آئی فون، آئی پیڈ اور ٹچ آئی پوڈ اپ ڈیٹ کرنے کے بعد صارفین پھر سے گروپ فیس ٹائم کال کر سکیں گے لیکن اس دفعہ یہ مسئلہ درپیش نہیں ہو گا۔