counter easy hit

امریکا میں اشتہارات سے پاک بچوں کیلئے میسنجر ایپ متعارف

فیس بک نے پہلی بار13سال سے کم عمر بچوں کیلئے چیٹ ایپ متعارف کرادی۔

Introduce the Messenger app ads free for children in the USغیرملکی ذرائع ابلاغ کےمطابق’’ میسنجر کڈز‘‘ نامی یہ ایپ فی الحال آزمائشی طور پر امریکا میں متعارف کرائی گئی ہے جو ایپل آئی او ایس ڈیوائسز کے لئے دستیاب ہوگی۔ متعارف کرائی گئی ایپ کو دنیا بھر میں6سے12سال کی عمر کے بچے استعمال کرسکیں گے،یہ نئی ایپ پرائیویسی پر مبنی ہے جس میں بچوں کے والدین اپلیکشن کو بچے کے فون یا ٹیبلٹ میں ڈاؤن لوڈ کرکے ان کے لئے پروفائل بنائیں گے اور دوستوں کی منظوری دیں گے۔ اس ایپ کے ذریعے بچے اپنے دوستوں اور رشتے داروں سے ٹیکسٹ اور وڈیو چیٹ کرسکیں گے،یہ ایپ اشتہارات سے بھی پاک ہوگی۔