counter easy hit

، سارہ خان اور جھانوی کپور کا بھارتی ٹی وی کو انٹرویو

ممبئی( شوبز ڈیسک) نواب آف پٹودی سیف علی خان کی بیٹی ساراعلی خان اپنے اور سری دیوی کی صاحبزادی جھانوی کپور کے مابین اختلافات اور رقابت کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے ۔ سارہ علی کان اور جھانوی کپور کے درمیان جھگڑے کی خبریں سامنے آنے کے بعد دونوں نےاس معاملے پر خاموشی توڑدی ہے ۔ جس پر اظہار خیال دونوں نے ایک ٹی وی پروگرام میں کیا ، دونوں نے ہی اختلافات، دوستی، دشمنی اور کیریئر سے متعلق کھل کر بات کی ہے ۔ بھارتی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سارہ علی خان نے سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور سے اپنی رقابت کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی سچائی نہیں کہ دونوں ایک دوسرے سے جلتی ہیں۔سارہ علی خان کا کہنا تھا کہ وہ ایک دوسرے سے جلن رکھنے کے بجائے ایک دوسرے کے کام سے متاثر ہوتی ہیں اور ایک جیسا بننے کی کوشش کرتی ہیں۔اسی پروگرام میں شریک سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور کا کہنا تھا کہ اگر انہیں کوئی چیز متاثر کرتی ہے تو وہ اچھائی ہی ہے ۔سری دیوی کی بیٹی نے بھی دونوں کے درمیان رقابت اور دشمنی کی خبروں کو مسترد کیا اور کہا کہ انکے خلاف منفی پراپیگنڈا پھھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے جبکہ حقیقت بالاکل اس کے برعکس ہے، ہم دنوں ایک دوسرے سے جلتی نہیں بلکہ ایک دوسرے سے سیکھتی ہیں۔