counter easy hit

انٹرنیشنل جٹ کونسل کے زیر اہتمام جشن آزادی پاکستان کے موقع پر پروقار تقریب

Pakistan Independence Day Pakistan Ceremony

Pakistan Independence Day Pakistan Ceremony

مانچسٹر(چوہدری عارف پندھیر سے) انٹرنیشنل جٹ کونسل کے زیر اہتمام جشن آزادی پاکستان کے موقع پر مسلم کمیونٹی سنٹر مانچسٹر میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کی صدارت چیئرمین چوہدری فیصل ریاض وڑائچ نے کی جبکہ مہمان خصوصی پاکستان سے تشریف لائے ہوئے ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب چوہدری بلال اصغر وڑائچ آف گوجرہ تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ یوم آزادی پاکستان سے محبت اور اس کے قیام کے مقاصد کو پورا کرنے کیلئے کئے گئے عہد کی تجدید کا دن ہے۔

ہمارے آباؤ اجداد نے اپنے جان ، مال ، اولاد اور وطن کے ساتھ ساتھ اپنی عزتوں کی قربانیاں دے کر جس وطن کو حاصل کیا اس کے چپے چپے کی حفاظت ہمارا اولین فریضہ ہے۔ مقررین نے کہا کہ پاکستان سے دور بسنے والے تارکین وطن کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں ، وطن عزیز میں دہشت گردی کی خبر ہمارے دلوں کو غمزدہ کر دیتی ہے اور دیس سے آنے والی چھوٹی سی خوشخبری سن کر ہم خوشی سے جھوم جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی مظالم انسانیت کی بد ترین تذلیل ہیں۔ دنیا بھارت کو لگام ڈالے اور کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے لئے ان کا ساتھ دے۔

اس سے قبل جب معزز مہمانان گرامی پروگرام میں شرکت کیلئے پہنچے تو انٹرنیشنل جٹ کونسل کے سرپرست اعلیٰ چوہدری نصر اللہ خاں، سرپرست چوہدری غلام رسول علی، چیئرمین چوہدری فیصل ریاض وڑائچ، جنرل سیکرٹری بابر مشتاق کلیر، چوہدری یعقوب ملہی اور دیگر عہدیداروں نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔ تقریب سے خطاب کرنے والوں میں انٹرنیشنل جٹ کونسل کے عہدیداروں کے علاوہ چوہدری بلال اصغر وڑائچ ایم پی اے گوجرہ، چوہدری عبدالغفور مانچسٹر، چوہدری محمد نواز اولڈھم، چوہدری قمر زمان گل، عرفان مراتب چیمہ، مدثر چیمہ، علی رضا وڑائچ، جمشید وڑائچ، منور حسین ، ثاقب نعیم مارتھ ، آصفہ احمد وڑائچ، آصف الیاس وڑائچ اور رحیم احمد وڑائچ شامل ہیں۔

Pakistan Independence Day Pakistan Ceremony

Pakistan Independence Day Pakistan Ceremony

Pakistan Independence Day Pakistan Ceremony

Pakistan Independence Day Pakistan Ceremony