counter easy hit

انشاءاللہ چوہدری نثار کو ن لیگ میں واپس لائیں گے، میری لوہے کے چنے والی بات لڑ گئی: خواجہ سعد رفیق

لاہور: سابق وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہناہے کہ میری لوہے کے چنے والی بات لڑ گئی اور اس بات  کو ذاتی مسئلہ بنا کر ٹارگٹ کیا جارہا ہے، انشاء اللہ چوہدری نثار کو ن لیگ میں واپس لائیں گے۔

Inshallah Chaudhry Nisar will return to PML N my talk fought about iron chen: Khawaja Saad Rafiqگفتگو میں خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ق لیگ بننے سے بڑا نقصان چوہدھری شجاعت کا ہوا اور ان کے جانے سے نواز شریف کو بہت نقصان ہوا۔ چوہدھری شجاعت میاں صاحب کو جو نصیحتیں دیتے تھے ان میں سمجھداری ہوتی تھی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈوری ہلانے کی بات کرتا ہوں تو دوسرے دن جواب مل جاتا ہے، میری لوہے کے چنے والی بات لڑ گئی اور اس بات تو کو ذاتی مسئلہ بنا کر ٹارگٹ کیا جارہا ہے،چودھری نثار اورنواز شریف کے تعلقات چار سال پہلے خراب ہوئے تھے لیکن انشاءاللہ چوہدری نثار کو ن لیگ میں واپس لائیں گے۔ واضح رہے کہ ماضی میںاپنے ایک بیان میں خواجہ سعد رفیق کا مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم لوہے کے چنے ہیں ہمیں چبانے کی کوشش نہ کرنا ہمیں چباؤگے تو ڈانٹ ٹوٹ جائیں گے۔جس پر چودھری نثار کی جانب سے بھی سخت ردعمل دیا گیا تھا۔