counter easy hit

مردوں میں بانجھ پن کا خطرہ بڑھانے والی عام وجوہات

INFERTILITY, IN, MEN, CAUSES, AND, CURE

INFERTILITY, IN, MEN, CAUSES, AND, CURE

شادی کے بعد بچوں کا نہ ہونا میاں بیوی کے تعلق میں دوری لانے کا باعث بھی بن سکتا ہے اور آج کے عہد میں بانجھ پن کا مرض بہت تیزی سے پھیل رہا ہے، خاص طور پر مردوں کو اس مسئلے کا سامنا زیادہ ہورہا ہے۔مردوں میں بانجھ پن کا خطرہ بڑھانے کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں اور ان میں اکثر عام سی عادات کا ہاتھ سب سے زیادہ ہوتا ہے۔اب اس کی تیکنیکی وجوہات جاننا تو ضروری نہیں مگر ماہرین جو عام وجوہات بیان کرتے ہیں وہ درج ذیل ہیں۔کرسی پر بہت زیادہ وقت بیٹھ کر گزارنا، اس خطرے کو بڑھانے کا باعث بنتا ہے۔لیپ ٹاپ کو گود میں رکھ کر دیر تک استعمال کرنا بھی بانجھ پن کا باعث بن سکتا ہے۔تنگ پتلون کے پہننے سے بھی اس مسئلے کا سامنا ہوسکتا ہے۔تمباکو نوشی اور الکحل کا استعمال بھی بانجھ پن کا خطرہ بڑھاتا ہے۔ذہنی تناﺅ اور بے چینی وغیرہ بھی اس کا سبب بن سکتے ہیں۔تاہم اگر اس سے بچنا چاہتے ہیں تو درج ذیل عادات کو اپنالیں۔

تمباکو نوشی ترک کردیں

تمباکو میں موجود نقصان دہ اجزاءاسپرم سیلز کو قتل کرتے ہیں جبکہ الکحل بھی یہی نقصان پہنچاتی ہے۔

تناﺅ میں کمی لائیں

ذہنی تناﺅ سے مقابلے کے لیے یوگا، سانس کی مشق یا موسیقی وغیرہ سننا فائدہ مند ہوسکتا ہے، ان سرگرمیوں سے روزمرہ کے تناﺅ میں کمی لانے میں مدد ملتی ہے یا کسی طبی ماہر سے بھی اس حوالے سے مشورہ کیا جاسکتا ہے۔

ویٹ لفٹنگ زیادہ نہ کریں

بہت بھاری بوجھ اٹھانا، وہ بھی اکثر، اس سے بھی بانجھ پن کا خطرہ بڑھ سکتا ہے، اعتدال میں رہ کر ورزش کرنا ہی صحت مند زندگی کے لیے بہترین طریقہ کار ہے۔

صحت بخش غذا کا استعمال

صحت بخش غذا جیسے سبزیاں، گریاں، سرخ گوشت کا معتدل استعمال، سفید گوشت اور تازہ پھل وغیرہ مردوں کی صحت کے لیے اہم ہیں، وٹامن سی اور ای زیادہ اہم وٹامنز ہیں، روزانہ چار گلاس اورنج جوس پینا بھی اس خطرے میں نمایاں کمی لاتا ہے۔

اچھی نیند

سات سے آٹھ گھنٹے نیند روزانہ بانجھ پن کے خطرے کو دور رکھنے کے لیے ضروری ہے، نیند کی کمی بانجھ پن کا امکان بہت زیادہ بڑھا دیتی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website