counter easy hit

پاکستان کے خلاف سازش کرنے والے بھارت کو بدترین شکست کا سامنا، کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہ رہا

نئی دہلی (اسپورٹس ڈیسک) بھارت کو بدترین بے عزتی کا سامنا تب کرنا پڑا جب بھارت اپنے ہی ملک میں ہونے والے ہاکی ورلد کپ سے باہر ہوگیا،، میزبان بھارت کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگیا،، جبکہ بیلجیم نے جرمنی کو ہرا کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا،،
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی شہر بھوبنیشور میں جاری ایونٹ کے کواٹر فائنل میں بھارت کو ہالینڈ کے خلاف ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، یوں میزبان ملک کا سفر میگا ایونٹ میں ختم ہوگیا،، میچ میں پہلے بھارت نے برتری حاصل لیکن صرف تین منٹ بعدہالینڈ نے مقابلہ برابر کردیا، آخری کوارٹر میں ہالینڈ نے سبقت حاصل کی جو کھیل ختم ہونے تک برقراررہی ،، اس سے پہلے کھیلے گئے ایک اور کوارٹر فائنل میں بیلجیم نے جرمنی کو دو۔ ایک کے مارجن سے شکست دی،، ایونٹ کے سیمی فائنلز ہفتے کو کھیلے جائیں گے جس میں انگلینڈ کا مقابلہ بیلجیم اور آسٹریلیا کا مقابلہ ہالینڈ سے ہوگا،،