counter easy hit

بھارت کی اشتعال انگیزی خطے میں امن وسلامتی کیلئے خطرہ ہے، ملیحہ لودھی

اقوام متحدہ: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ بھارت کی اشتعال انگیزی خطے میں امن و سلامتی کیلئے خطرہ ہے اور پاکستان بھارت کی جانب سے کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جوا ب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

India's provocations threaten peace and security in the region, Maliha Lodhiاقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے جنرل اسمبلی کے صدرسے ملاقات کی، ملیحہ لودھی نے جنرل اسمبلی کے صدرکی توجہ کنٹرول لائن پر بھارتی فائرنگ کی جانب دلاتے ہوئے کہا کہ جنرل اسمبلی کے صدر کنٹرول لائن پر قیام امن کیلئے کردارادا کریں، بھارت کی اشتعال انگیزی خطے میں امن و سلامتی کیلئے خطرہ ہے، بھارت نے رواں سال کنٹرول لائن اورورکنگ باؤنڈری پر سیز فائرکی 1137 خلاف ورزیاں کیں، بھارتی فائرنگ سے رواں سال 47 شہری شہید، 159 زخمی ہو چکے جب کہ بھارتی فائرنگ سے ہلاکتوں کے اعداد و شمار پچھلے سال سے تین گنا زائد ہیں۔ ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان بھارت کی جانب سے کسی بھی جارحیت کا منہ توڑجوا ب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، بھارت مقبوضہ کشمیرمیں مظالم سے عالمی توجہ ہٹانے کیلئے ایل اوسی پرکشیدگی بڑھا رہا ہے۔