counter easy hit

بھارت کی بڑی سازش پکڑی گئی ۔۔۔ سفارت کے آڑ میں جاسوسی کی گھناؤنی سازش بے نقاب

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان کو گذشتہ کئی دنوں سے بھارت کی جانب سے دھمکیاں موصول ہورہی ہیں جس کاپاکستان نے منہ توڑ جواب دیا ہے۔ بھارت نے پاکستان کے خلاف کسی بھی وقت جنگ چھیڑنے کا اعلان بھی کیا جس پر پاکستانی حکام نے بھارت کو خبردار کیا کہ
اگر ایسا کیاگیا تو زیادہ نقصان بھارت کا ہی ہو گا کیونکہ بھارت کے کئی بڑے شہر پاکستانی میزائلوں کے نشانے پر ہیں۔جہاں ایک طرف جنگ کی دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں وہیں پاکستان میں ڈپلو میٹک انکلیو میں کچھ دشمن ممالک کی جاسوسی کی سرگرمیوں کا انکشاف بھی ہوا ہے۔ قومی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق ڈپلومیٹک انکلیو میں دشمن ممالک کی خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے جاسوسی کے آلات نصب کیے گئے ہیں۔ جس کے پیش نظر سرکاری ملازمین کو خبردار کر دیا گیا ہے کہ وہ کسی قسم کی حساس نوعیت کی معلومات کا تبادلہ موبائل فون کے ذریعے نہ کریں ۔ اس حوالے سے موصول ہونے والی دستاویزات کے مطابق نیشنل ٹیلی کام اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی سکیورٹی بورڈ کیبنٹ ڈویژن کی جانب سے مراسلہ جاری کرتے ہوئے تمام سرکاری ملازمین بالخصوص ڈپلومیٹک انکلیو اور اس کے اطراف میں واقع دفاتر کو خبردار کرتے ہوئے کہا گیا کہ دشمن ممالک کی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے ڈپلومیٹک انکلیو میں جاسوسی کے آلات نصب کر رکھے ہیں جن کے ذریعے سرکاری ملازمین کی موبائل فون کے ذریعے کی جانے والی گفتگو اور پیغامات مانیٹر کئے جا رہے ہیں۔ٹیلی کام سکیورٹی بورڈ نے مراسلے کے ذریعے سرکاری ملازمین کو ہدایات جاری کیں اور کہا کہ حساس نوعیت کی گفتگو موبائل فون کے ذریعے نہ کی جائے جبکہموبائل فون کا استعمال صرف تھری جی اور ایل ٹی آئی ڈیٹا تک ہی محدود رکھا جائے ۔ مراسلے میں مزید کہا گیا کہ سرکاری اور انتہائی نجی نوعیت کی گفتگو صرف لینڈ لائن فون کال تک محدود رکھی جائے ۔ مراسلہ تمام وزارتوں کے سیکرٹریز،وفاقی سرکاری اداروں کے سربراہان اور صوبوں کے چیف سیکرٹریزکو بھجوا دیا گیا ۔ جبکہ کچھ متعلقہ اداروں نے ان جاسوسی کے آلات کی خفیہ تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا ہے۔