counter easy hit

پاکستانی ہائی کمیشن کو کلبھوش کے اہل خانہ کو ویزا جاری کرنے کی ہدایت

Indian, Spy, Kulbhusan, Yadav, case, Pakistani, Embassy, directed, to, issue, visa, to, his, family

Indian, Spy, Kulbhusan, Yadav

گرفتاربھارتی جاسوس کلبھوشن کی اہل خانہ سے ملاقات کے لیے دلی میں پاکستان ہائی کمیشن کو ویزا جاری کرنے کیلئے ہدایات جاری کردی گئیں ۔ذرائع کے مطابق وزارت خارجہ کلبھوشن کےاہل خانہ کو ہر ممکن سہولت فراہم کرے گا،کلبھوشن کی اہلیہ اوروالدہ کےہمراہ صرف بھارتی سفارتکار ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اہل خانہ کیلئے ہرممکن سیکورٹی انتظامات کیے جائیں گے۔ کلبھوشن یادیو سے اسکی والدہ اور اہلیہ کی ملاقات 25 دسمبر کو کرائی جائے گی۔قبل ازیں بھارت نے پاکستان کی جانب سے کلبھوشن یادیو کی والدہ اور اہلیہ کو جیل میں ان سے ملاقات کرنے کی اجازت دینے کو ایک مثبت قدم قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ملاقات کے دوران ایک بھارتی سفارتی اہلکار بھی ساتھ رہے گا۔مزید برآں پاکستان نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیوکیس میں ہیگ کی عالمی عدالت میں بدھ کو جامع جواب جمع کرادیا

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website