counter easy hit

بھارتی سیکیورٹی فورسز مزید 5 پاکستانی ماہی گیروں کو اغوا کرلیا

کراچی: بھارتی سیکیورٹی فورسز نے 3 روز میں دوسری بار پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 5 ماہی گیروں کو اغوا کر لیا ہے۔

Indian security forces kidnapped more than 5 Pakistani fishermenبھارتی سیکیورٹی فورسز(بی ایس ایف) نے 3 روز میں دوسری بار پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزیکی اور 5 پاکستانی ماہی گیروں کو اغوا کرلیا۔ فشرفوک فورم کے ترجمان کے مطابق دریائے سندھ میں جاتی کے مقام پر بی ایس ایفنے خلاف وزری کرتے ہوئے 5 چھوٹی کشتیوں سمیت مزید 5 پاکستانی ماہی گیروں کو اغوا کیا، مغوی ماہی گیروں کا تعلق ویلج زیرو پوائنٹ سے ہے جن کے نام فیض محمد، بلوملاح، یاسین، علی اصغر اور موسیٰ ملاح ہیں۔ فشرفوک فورم کا کہنا ہے کہ بھارتی سیکیورٹی فورسز نے 3 روز قبل بھی اسی مقام سے 3 پاکستانی ماہی گیروں کو اغوا کیا تھا اور ان ماہی گیروں کا تعلق بھی ویلیج زیرو پوائنٹ سے ہے۔