counter easy hit

بھارتیوں کی منفرد اندازمیں پاکستان کو یوم آزادی پرمبارک باد

نئی دہلی: پاکستان کے سترویں یوم آزادی پرپاکستان کے حریف سمجھے جانے والے ملک بھارت نے بھی پاکستان کو منفرد انداز میں یوم آزادی کی مبارک باد دے دی ہے۔

پاکستانی قوم اپنا سترواں یوم آزادی منانے کی تیاریوں میں مصروف اورنہایت پرجوش ہے جہاں کراچی سے خیبرتک جیوے جیوے پاکستان کی آوازیں بلند ہیں اورعوام ہرسال کی طرح اس سال بھی نئے نئے طریقوں سے جشن آزادی کو منفرد انداز میں منانے کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔ ملک بھرمیں اہم سرکاری ونیم سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم لہرا دیے گئے جبکہ ان عمارتوں کو خوبصورتی سے سجا بھی دیا گیا ہے جب کہ قوم نے اپنے گھروں، گلیوں اور کوچوں کو بھی برقی قمقموں سے سجایا دیا ہے۔

Indians sing Pakistani National Anthem

پاکستانی قوم کی جشن آزادی کے لیے یہ تیاریاں جاری ہی تھیں کہ پاکستان کا حریف ملک سمجھے جانے والا بھارت نے بھی اس سال پاکستان کوجشن آزادی کی مبارک باد منفرد اندازمیں دی ہے۔ وڈیو شئیرنگ ویب سائٹ یوٹیوب پربھارتی نوجوانوں نے ایک وڈیو شئیرکی ہے جس میں وہ مختلف پلے کارڈزہاتھ میں لیے ہوئے ہیں۔ پلے کارڈزمیں لکھا ہے کہ ہم اپنے پڑوسی ملک پاکستان کو ایک گانا ڈیڈیکیٹ کرنا چاہتے ہیں، ایسا گانا جو طاقت اورترقی کا ایمان، فخراورعظمت ہے۔ وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے وہ گانا کوئی اورنہیں بلکہ پاکستان کو قومی ترانہ پاک “سرزمین شاد باد ہے” جو بھارتی نوجوان انتہائی دل سے اور منفرد انداز میں پڑھ رہے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website