counter easy hit

بھارتی بولر محمد شامی پر بیوی نے جان سے مارنے کا الزام لگادیا

INDIAN, BOWLER, MUHAMMAD SHAMI'S, WIFE, ACCUSED, HIM, AND, HIS, FAMILY, THAT, THEY, TORTURED, AND, WANTED, TO, KILL, HER

نئی دہلی(ویب ڈیسک) بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی کی اہلیہ نے سسرال والوں اور شوہر پر تشدد کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ شامی نے مجھے جان سے مارنے کی بھی کوشش کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فاسٹ بولر محمد شامی پر ان کی اہلیہ حسین جہاں نے سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ محمد شامی اور گھر والوں نے جسمانی تشدد کیا جب کہ ایک بار مجھے جان سے مارنے کی کوشش بھی کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ محمد شامی کی مختلف خواتین سے دوستیاں اور تعلقات ہیں جب کہ شامی کو سنبھلنے کے لیے کافی وقت دیا تاہم اب بہت ہو چکا۔دوسری جانب محمد شامی نے اہلیہ کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو کچھ بھی خبروں میں چل رہا ہے سب جھوٹ ہے، یہ سب مجھے بدنام کرنے اور میری شہرت کو نقصان پہنچانے کی سازش ہے۔