counter easy hit

بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے راستے تجارت پر پابندی لگا دی

بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے راستے تجارت پر نئی پابندی لگا دی ہے۔

Indian army banned trade in path of LOCاُڑی کے راستے جاری آر پار تجار ت کو اسوقت بڑا دھچکا لگا جب ا سلام آباداُڑی میں تعینات فوج کے مقامی یونٹ نے یہ اعلان کیا کہ صرف دن کو ہی ٹرکوں کو سرحد پار جانے کی اجازت ہوگی اور شام ہوتے ہی کسی بھی ٹرک کو سرحد عبور کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر بارہمولہ کی جانب سے کوئی بھی حکم نامہ نہیں دیا گیا اور نہ ہی کشمیر میں آرپار تجارت کے نوڈل افسر نے اس حوالے سے کوئی معلومات دی۔ واضح رہے کہ بھارت پاک کے درمیان آرپار تجارت کے تحت ہفتے میں صرف چار دن گاڑیوں کوآر پار جانے کی اجازت ہے۔