counter easy hit

بھارت:سرکاری افسر کو اژدھے کیساتھ سیلفی گلے پڑ گئی

لاہور; کبھی کبھی سیلفی لینا کچھ مہنگا پڑتا ہے اور ایسا ہی ہوا۔ بھارتی افسر کیساتھ جس کا اژدھے کیساتھ سیلفی لینا اس کے گلے پڑگیا۔ بھارتی محکمہ تحفظ جنگلات اور حیاتیات کی ٹیم نے India: The government officer embraced Saladah with an elephant30 کلو وزنی اور 18 فٹ لمبا اژدھا پکڑا جس میں سے ایک افسر سنجے دتا نے اس اژدھے کیساتھ سیلفی لینے کی ٹھانی جس سے اس کے چودہ طبق روشن ہوگئے۔ محکمہ جنگلات کے افسر نے اژدھے کو قابو کرنے کے بجائے گلے میں ڈالا اور سیلفی لینے کی کوشش کی جس سے اژدھا بے قابو ہوگیا اور اس کی گردن کے گرد گھیرا تنگ کرنا شروع کر دیا۔ اس سے پہلے کے یہ گھیرا مزید تنگ ہوتا اس کے ساتھیوں نے اپنے افسر کی مدد کی اور اژدھے کے چنگل سے جان چھڑائی، تاہم سنجے دتا انتہائی خوفزدہ ہوگیا لیکن خوش قسمتی سے اس کی جان بچ گئی اس انوکھی سیلفی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوچکی ہے۔