counter easy hit

بھارت نے ہمیشہ پاکستان کو ڈرانے دھمکانے کی کوشش کی، مسعود خان

india-has-always-tried-to-intimidate-pakistan-masood-khan

india-has-always-tried-to-intimidate-pakistan-masood-khan

مظفر آباد(یس نیوز)صدر آزاد کشمیر مسعود خان کہتے ہیں کہ بھارت کا وطیرہ رہا ہے کہ اس نے ہمیشہ پاکستان کو ڈرانے دھمکانے کی کوشش کی ہے۔

صدر آزاد کشمیر مسعود خان کی جیو نیوز سے خصو صی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ ہی بھارت کے تمام حربے ناکام رہے ہیں،آج بھی کشمیر میں آزادی کا نعرہ لگ رہاہے ۔ مسعود خان نے بتایا کہ پاکستان ایک مضبوط قوم اور نیوکلیئر ریاست ہے ، بھارت کسی قسم کی مہم جوئی کا سوچے گا تو اسے ناکامی ہوگی۔پاکستان کے عوام اور افواج مکمل طور پر ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کو تیار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جنگ سے مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوگا لہذا سیاسی اور سفارتی طریقے سے اس مسئلے کو حل کرنا چاہیے تاہم مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے عالمی برادری کی کوششیں کمزور ہیں۔ مسعود خان نے کہا کہ عالمی برادری کے ارکان کو زیادہ فعال ہونا چاہیے۔ کشمیریوں پر ایک قیامت ٹوٹی ہے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہورہی ہیں۔

صدر آزاد کشمیر مسعود خان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر پر عالمی برادری کی بے حسی نظر آرہی ہے۔اس مسئلہ پر عالمی اداروں کو جگانے آئے ہیں۔

انھوں نے اس بات کو کھل کر کہا کہ مسئلہ کشمیر صرف پاکستان اور بھارت کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ اس میں پاکستان ، بھارت اور کشمیری تین فریق شامل ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website