counter easy hit

آسیہ بی بی کی جیل سے رہائی کے وقت اہلخانہ نہیں بلکہ کون لوگ جیل کے سامنے موجود تھے؟ ناقابل یقین انکشاف

ملتان(ویب ڈیسک) توہین رسالت کیس میں سپریم کورٹ سے بری ہونے والی مسیحی خاتون آسیہ بی بی کو ویمن جیل ملتان سے رہا کردیاگیا،ملتان جیل سے رہائی کے وقت ہالینڈ کے ایلچی بھی آسیہ بی بی کو لینے کیلئے موجود تھے ۔ جیل ذرائع کے مطابق آسیہ بی بی کی روبکار گزشتہ،
روز ویمن جیل انتظامیہ کو موصول ہوئی تھی۔ آسیہ بی بی کو انتہائی سخت سکیورٹی میں ملتان انٹر نیشنل ایئرپورٹ منتقل کیاگیا جہاں سے خصوصی طیارے میں نور خان ائیر بیس منتقل کرنے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا،ذرائع کے مطابق سفید رنگ کے سرکاری ڈالے پر آسیہ بی بی کو ائیرپورٹ لایا گیا جہاں رالپنڈی سے آنے والا خصوصی طیارہ موجود تھا، یہ طیارہ رات 8 بجکر 5 منٹ پر ملتان پہنچا تھا اور 9 بجکر 40 منٹ پر واپس روانہ ہوا۔آسیہ بی بی کی رہائی کو خفیہ رکھا گیاجبکہ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے تھے ۔حکومتی ذرائع نے آسیہ بی بی کی رہائی سے متعلق خبر پر تبصرے سے معذرت کرلی۔راولپنڈی سے نامہ نگار خصوصی کے مطابق آسیہ بی بی کو بدھ اورجمعرات کی درمیانی رات سوا بارہ بجے کے قریب نورخان ائیر بیس لایاگیا،اس کے ہمراہ ہالینڈکے خصوصی ایلچی بھی تھے ،نور خان ائیر بیس پر اترنے کے فوری بعد انھیں گاڑیوں کے ایک قافلے میں نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا،خصوصی طیارے کی آمد کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے ۔